ہندوستان پر پچیس فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان؛ ٹرمپ
Jul ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر پچیس فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے ہندوستان پر پچیس فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان امریکا کا اچھا دوست رہا ہے، لیکن اس نے بنیادی طور پر دنیا کے تقریبا سبھی ممالک سے زیادہ ٹیرف وصول کئے اور فوجی سازوسامان کی زیادہ مقدار روس سے خریدی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے پہلے خبردار کرچکے ہیں کہ اگر اس نے آئی فون ہندوستان کے بجائے امریکا میں نہ تیار کئے تو اس کو پچیس فیصد ٹیرف دینا پڑے گا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ ٹیسلا کار کمپنی کو ہندوستان میں فیکٹری لگانے سے روک دیا ہے۔