شہباز شریف: میں صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوجانے کا اعلان کیا ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان تیل کے ذخائر کے شعبے میں مل کر کام کریں گے
سحرنیوز/پاکستان: انھوں نے بتایا کہ اس پروجکٹ کے لئے کمپنی کے انتخاب پر کام ہورہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایک دن ایسا بھی آجائے جب پاکستان ہندوستان کو تیل فروخت کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی کے ساتھ بتایا کہ دنیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے وائٹ ہاؤس میں بہت تندہی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔ٹرمپ نے رعونت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تجارت کے حوالے سے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور بقول ان کے دنیا کا ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارتی ڈیل مکمل ہونے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے فریقین نے کامیابی کے ساتھ تجارتی معاہدہ انجام دیا، جس پر میں صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔