امریکہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے، یورپی یونین
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارچ فیڈریکا موگرینی نے جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
منگل کے روز اوسلو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے کہا ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر امریکی حکومت کے اعتراض کے باوجود اس عالمی معاہدے پر علمدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کے نتیجے میں معقول یہ ہوگا کہ یہ معاہدہ باقی ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی دوسری سالگرہ کے موقع پر آئی اے ای اے کی جاری کردہ رپورٹ میں ایک بار پھر ایران کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری کی توثیق کی گئی ہے لہذا اس حوالے ہماری بدگمانیاں دور ہوگئی ہیں۔
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کا کسی ایک ملک سے نہیں بلکہ پوری عالمی برداری سے تعلق ہے یورپی یونین اس پر عملدرآمد کی کوشش کر رہی ہے۔