چین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i287908-چین_کے_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_پاکستان
چین کے وزیر خارجہ، پاکستان و افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے بارے میں گفتگو کے لئے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • چین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

چین کے وزیر خارجہ، پاکستان و افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے بارے میں گفتگو کے لئے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، ہفتے کی شام کابل سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے افغانستان و پاکستان کے درمیان اختلافات اور علاقے میں امن و استحکام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

انھوں نے کابل سے روانہ ہونے سے قبل افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے امن مذاکرات کے عمل کے بارے میں گفتگو کی۔

وہ ہفتے کی صبح افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے اور افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شام کو کابل سے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹرش نے اچانک افغانستان کا دورہ اور کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں کہا تھا کہ انھوں نے کابل - اسلام آباد تعلقات کو بہتر بنانے میں چین سے ثالثی کی اپیل کی ہے۔

چین نے بھی اس سے قبل افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لئے اپنی پیشکش کی تھی۔