چین کے صدر ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289446-چین_کے_صدر_ہندوستانی_وزیراعظم_سے_ملاقات_نہیں_کریں_گے
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ، گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • چین کے صدر ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ، گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے لیے یہ مناسب موقع نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی تھی کہ دونوں ممالک کے رہنما سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔
گروپ بیس کا اجلاس جمعے سے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں شروع ہوگیا ہے اور ہفتے تک جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سکّم کے سرحدی علاقے میں چین کی جانب سے سڑک کی تعمیر پر، ہندوستان کے اعتراض کے بعد نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔
سکّم بھوٹان میں دوکلم اور چین میں دونگ لانگ کے نام سے پہچانا جاتاہے۔