Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک داعش کے حملے کی زد میں

داعش کے دہشتگرد مغربی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق عالمی پولیس انٹرپول نے یورپی ممالک کے ساتھ ایک سو تہتر دہشتگردوں کے ناموں کا تبادلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ایک سو تہتر دہشتگرد یورپ میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کا حلف اٹھا چکے ہیں اور کسی بھی وقت کسی یورپی ملک میں تقریب، اہم تنصیب یا دیگر اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انٹرپول کی فہرست کے مطابق ایک سو تہتر دہشتگرد بموں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر دہشتگردانہ منصوبوں کے ماہر ہیں۔ انٹرپول نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مشتبہ دہشتگرد یورپ پہنچ چکے ہیں یا پہنچنے والے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان دہشتگردوں کو خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ دہشتگردغیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔

ٹیگس