Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے خلاف اقدام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دو ری پبلیکن سینیٹرز نے ایک نیا قانون پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ قانونی تارکین وطن کی تعداد کو نصف کیا جا سکے گا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دو ری پبلیکن سینیٹرز نے ایک نیا قانون پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ قانونی تارکین وطن کی تعداد کو نصف کیا جا سکے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس سال کے شروع میں سینیٹر ٹام کاٹن اور ڈیوڈ پرڈیوس نے ایک قانونی مسودہ پیش کیا تھا ، جس میں قانونی تارکین وطن کی سالانہ تعداد 10 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

وہائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کئی عشروں تک تارکین وطن کا اپنی سرزمین پر خیر مقدم کرتا رہا ہے تاہم اب ہم اس صورت حال کو پلٹنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نئے قانون میں پوائنٹس متعارف کرائے جائیں گے جس کے تحت گرین کارڈ کی درخواست پر غور کرتے وقت درخواست گذار کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو بھی پرکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس بل میں تارکین وطن کے خاندان کے افراد کو مستقل ویزہ نہ دینے، ویزہ لاٹری سسٹم ختم کرنے اور گرین کارڈ کا حصول مزید مشکل بنانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

 

ٹیگس