سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار ہندوستان ہے، چین کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i295066-سرحدی_کشیدگی_کا_ذمہ_دار_ہندوستان_ہے_چین_کا_دعوی
چین نے ہندوستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں پر پائی جانے والی کشیدگی کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار ہندوستان ہے، چین کا دعوی

چین نے ہندوستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں پر پائی جانے والی کشیدگی کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیا ہے

چینی دفترخارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے ہندوستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر چین و ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان تصادم اورجھڑپوں کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیاہے - چینی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھاکہ چین کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دستے پیر کو بانجونگ کے سرحدی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے عین اسی وقت ہندوستانی فوجیوں نے ان کا راستہ روک لیا اور انہوں نے تشدد کا راستہ اختیار کرلیا - چینی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں چین کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے - چینی دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھاکہ جو کچھ ہندوستانی فوجیوں نے کیا کہ وہ سرحدوں پر امن قائم رکھنے کے تعلق سے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سجھوتوں کے منافی تھا اور یہ چیز علاقے کے ماحول کے لئے بھی خطرناک ہے - ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب چینی فوجیوں نے ڈوکلام کے علاقے میں سڑک بنانے کا کام شروع کیا اور جواب میں ہندوستانی فوجی چین کے حدود میں داخل ہوگئے -ہندوستان کی ریاست سکم میں ڈوکلام کے علاقے کو چین میں دونگ لانگ کہا جاتاہے -