برسلز میں چاقو بردارشخص کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو بردارشخص کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے ۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والا شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔
برسلز پولیس کے مطابق حملہ آور شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو کہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، حملہ آور شخص کی عمر 30 سال جب کہ اس کا تعلق صومالیہ سے ہے۔