دنیا چاہتی ہے امریکہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے، روس
Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کرے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا کا کہنا تھا کہ روس، آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر، جامع ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں کی میٹنگ میں امریکہ کو یہ پیغام دے گا کہ وہ اس معاہدے کی پابندی کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ماسکو کا پیغام نہیں ہے بلکہ معاہدے کے تمام فریقوں اور حتی ان ممالک کا بھی پیغام ہے جو اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کی تجویز پر جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کا اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے کا امکان ہے۔
ٹیگس