Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • آستانہ مذاکرات نے شام میں امن کی امیدیں قوی کر دی ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے شام کے بارے میں ہونے والے آستانہ مذاکرات کو امید افزا قرار دیا ہے۔

نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر ماسکو میں مقیم اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاؤ روف کا کہنا تھا کہ ایران، روس اور ترکی کے تعاون سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری مذاکرات نے امن کی امیدوں کو قوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آستانہ مذاکرات کے نتیجے میں کشیدگی سے پاک چار علاقوں کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے جس میں اردن اور امریکہ کے تعاون سے جنوبی شام کے علاقے کو محفوظ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کشیدگی کی سطح کم ہوئی ہے اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران، روس اور ترکی کے تعاون سے جاری مذاکرات میں چار مئی کو آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات کے چوتھے دورمیں شام میں کشیدگی سے پاک علاقوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ٹیگس