Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • بنیادی ڈھانچے کے بدلے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائيں گے ، ٹرمپ کو ایران کا جواب

ایران نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے: اگر امریکی حملہ آور ہو کر ایران کے تیل و توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا چاہیں گے، تو جواباً تمام امریکی اور صہیونی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:  خاتم‌الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے تیل اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملہ کیا گیا، تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام زیر استعمال بنیادی سہولیات، جن میں تیل، توانائی، معلوماتی ٹیکنالوجی اور پانی کے کنٹینرز بھی شامل ہیں، تباہ کر دی جائیں گی۔  
ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو ۴۸ گھنٹوں کے اندر مکمل اور بغیر خطرے کے نہ کھولا ، تو امریکہ ایران کے مختلف توانائی مراکز پر حملہ کرکے انہیں تباہ کر دے گا۔  
ایرانی حکام کی اس سخت انتباہ اور ٹرمپ کے  مطالبہ کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس