ایران و یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ذمہ داروں کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے ساتھ ٹیلیفوںي گفتگو میں ایران کے خلاف مسلط کردہ امریکہ اور اسرائیل کی غیر قانونی جنگ کے حملوں کے نتیجے میں علاقے میں رونما ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور اس کے سیاسی، سیکورٹی اور انسانی نتائج کا جائزہ لیا-
اس گفتگو میں فریقین نے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اور علاقائی استحکام نیز بین الاقوامی سلامتی پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں تبالۂ خیال کیا -
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel