Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • جنرل عبد اللھی:  جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے تمام اندازوں کو بدل کر رکھ دیا جائے گا

ایران کی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاءؐ ص کے کمانڈر جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے تمام اندازوں کو بدل کر رکھ دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے، ایران کی مسلح افواج کا دفاعی نظریہ ملک کے تحفظ کے لیے دفاعی سے تبدیل ہو کر اب جارحانہ ہو چکا ہے، اور اسی کے مطابق میدان جنگ کی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے باصلاحیت، پرجوش اور جذبۂ خدمت سے سرشار نوجوان سائنسدانوں کی مدد سے جدید ہتھیار اور سازوسامان تیار کیے ہیں اور کر رہے ہیں، جن کے ذریعے دشمن کے تمام اندانوں کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا جائے گا۔
ان کے مطابق، ایران کے دشمن اب تک میدان جنگ میں ان صلاحیتوں کی کچھ جھلک دیکھ چکے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا، جبکہ آئندہ بھی نئے اور حیران کن اقدامات سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کی مسلح افواج نے عوام کی بے مثال حمایت، بہادری، شعور اور استقامت کی بدولت دشمن کے حملوں کے آغاز سے اب تک اپنی طاقت اور موجودگی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج کے درمیان تاریخی اتحاد اور یکجہتی، جو رہبرِ انقلاب کی قیادت میں قائم ہے، مستقبل میں مزید کامیابیوں کی نوید دے رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس