شمالی کوریا: امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i301159-شمالی_کوریا_امریکا_کو_نشانہ_بنانے_کی_دھمکی
شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھرمیزائل سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا: امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی

شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھرمیزائل سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کی شب شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنے والے دو امریکی ایئرفورس کے سپرسانک بمبار طیاروں کی جزیرہ نما کوریا پر پرواز کے بعد شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردے گا۔

 کم جونگ ان کی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ امریکا کی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشق نے ہمارے اس عزم کو مزید پختہ کردیا ہے کہ امریکا کو آگ سے سدھایا جانا چاہئے۔