Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ دنیا اور ایرانی عوام کی فتح ہے، موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ دنیا اور ایران کی فتح ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ کی پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جرمنی میں اپنے ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کی اہمیت اور اس کی حفاظت پر ایک بار پھر تاکید کی اور کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے سے دنیا اورایران دونوں کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے۔
فیڈریکاموگرینی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے کو تمام فریقوں کی کامیابی قراردیا اور کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے کہا کہ یہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے جس میں ترمیم یا رد وبدل کی جاسکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کی رات آئی اے ای اے کی ان رپورٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے، کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی تائید نہیں کریں گے۔

ٹیگس