امریکہ کا ایک اور شوشہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i301674-امریکہ_کا_ایک_اور_شوشہ
امریکا کی سکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ نائن الیون طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کا ایک اور شوشہ

امریکا کی سکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ نائن الیون طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں اپنی ہم منصب امبرروڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الین ڈیوک کا کہنا تھا کہ 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافرجہاز کو جس طرح دہشت گردی کے لئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے اس حملے میں تقریبا 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لئے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے حملے کر رہے ہیں یہ چھوٹے حملے کسی بھی وقت بڑے حملوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

امریکی وزیر برائے سلامتی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دنیا میں دہشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ذریعے نائن الیون کا ڈرامہ رچ کر کئی مسلمان ملکوں پرچڑھائی کی اور اب داعش کو تشکیل دے کر ایک اور ڈرامے کے تحت کسی اور اسلامی ملک پر چڑھائی کرنا چاہتا ہے۔