روس اور امریکی وزراء خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i302533-روس_اور_امریکی_وزراء_خارجہ_کے_مابین_ٹیلیفونی_گفتگو
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • روس اور امریکی وزراء خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو میں روسی وزیرخارجہ نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سیاسی راہ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قومی حاکمیت کا احترام ہر حال میں ضروری ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ حقیقت کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔