ایٹمی معاہدے پر عمل درآمدکیا جائے ، روسی صدر کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i303911-ایٹمی_معاہدے_پر_عمل_درآمدکیا_جائے_روسی_صدر_کی_تاکید
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر مکمل پابندی کی جانی چاہئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر عمل درآمدکیا جائے ، روسی صدر کی تاکید

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر مکمل پابندی کی جانی چاہئے۔

روسی صدر ولادی میرپوتن نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور اس کی پابندی کئے جانے پر زوردیا۔
روسی صدر نے سوچی میں سہ فریقی اجلاس کے موضوعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایٹمی معاہدہ علاقائی امن و استحکام کی برقراری میں اہم کردار کا حامل ہے۔
روسی صدر نے امریکی صدر کے ساتھ اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ماسکو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چوّن کی بنیاد پر اور ساتھ ہی آستانہ مذاکرات اور روس و امریکا کے صدور کے مشترکہ بیان کے مطابق شام کے بحران کے پائیدار اور دیرپا حل میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔
پوتن نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور اقتدار اعلی کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شام کا مسئلہ اس اصول کی بنیاد پر حل ہونا چاہئے جو خود شامی عوام اور مختلف شامی گروہ تیار کریں۔
روسی صدر نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ہوئی اپنی ملاقات اور بات چیت کے نتائج سے بھی امریکی صدر کو آگاہ کیا اور کہا کہ شام کے صدر ملک میں سیاسی اصلاحات کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہیں۔