Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ

سوشل میڈیا پر بن سلمان صیہونی ہے، کے نام سے ہش ٹیگ گردش کر رہا ہے جس کا مقصد سعودی ولی عہد کی ان کوششوں پر احتجاج کرنا ہے جو وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کر رہے ہیں۔

 ٹوئٹر پر مذکورہ ہیش ٹیگ کرنے والوں نے سعودی ولی عہد کی جانب سے اسرائیل مخالف تحریکوں پر دباؤ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ بن سلمان نے فلسطینی کاز کا سودا کر لیا ہے اور صیہونیوں کو مسجد نبوی میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔
 چند روز قبل بن ٹیسن نامی ایک یہودی فوٹو گرافر نے مسجد نبوی سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں اور سعودی عرب - اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
 اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسرائیل اور آل سعود کے درمیان تعلقات کی بحالی کے تناظر میں مکہ و مدینہ کے مستقبل کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے اس لئے کہ اسرائیل نے اسلحے کے زور پر مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر پہلے ہی قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس