شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i305129-شنگھائی_تعاون_تنظیم_میں_ایران_کی_رکنیت_کی_حمایت
روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائ تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے خیرمقدم کے لئے آمادہ ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت

روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائ تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے خیرمقدم کے لئے آمادہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیف نے جمعے کو شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس تنظیم میں ایران کی رکنیت میں کوئی رکاوٹ نہیں دیکھ رہا ہے۔
انھوں نے روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کافی عرصے سے تنظیم میں مبصر ملک کی حیثیت سے شریک ہے۔
روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیف نے ایران کے نائـب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کا خیرمقدم کیا۔
شنگائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کا سوہلواں اجلاس جمعے کو روس کےشہر سوچی میں منعقد ہوا۔
سیاسی، اقتصادی اور فوجی اتحاد پر مشتمل شنگھائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، کرغیزستان، تاجکستان بانی ممالک کی حیثیت سے شامل ہیں۔