فرانسیسی پولیس کے تشدد کے خلاف پیرس میں مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i305397-فرانسیسی_پولیس_کے_تشدد_کے_خلاف_پیرس_میں_مظاہرے
فرانسیسی پولیس اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • فرانسیسی پولیس کے تشدد کے خلاف پیرس میں مظاہرے

فرانسیسی پولیس اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق پولیس کے تشدد کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین گرڈی نار میٹرو اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے سیاہ فام نوجوان کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کیا اور انہیں گرڈی نار اسٹیشن سے باہر دھکیل دیا۔کہا جارہا ہے کہ تھیو نامی ایک سیاہ فام نوجوان کو چند ماہ قبل چار پولیس اہلکاروں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد پیرس کے نواحی علاقوں میں وسیع مظاہرے بھی کیےگئے تھے۔