روس میں امریکی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں پر ماسکو کا موقف
Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس میں امریکی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں پر بندشوں کے خاتمے کا دارومدار، امریکہ میں روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں میں پائی جانے والی رکاوٹوں کے خاتمے پر ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ، روس میں اسی صورت میں آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں کہ جب واشنگٹن کے حکام امریکہ میں روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں اور مسائل پیدا نہ کریں۔واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان حالیہ مہینوں میں کافی کشیدگی بڑھی ہے۔امریکہ کی وزارت قانون نے حال ہی میں امریکہ میں رشا ٹوڈے نیوز چینل اور اسی طرح اسپوٹنیک خبر رساں ایجنسی کے خلاف کچھ بندشیں لگائی ہیں جس پر روس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹیگس