ٹرمپ کا صیہونیوں سے بھاری رشوت لینے کا انکشاف
امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے لیے ٹرمپ نے صیہونیوں سے بھاری رقم وصول کی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونیت کے حامی ایک ارب پتی تاجر شلڈن جی ایڈلسن نے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی انتخابی کمپین کے لیے بیس ملین ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔
امریکی جریدے کے مطابق اگرچہ ایڈلسن اور امریکی صیہونیوں کو پوری امید تھی کہ ٹرمپ آخر کار بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کر دیں گے لیکن انہوں نے اس کے جلد از جلد اعلان کے لیے ٹرمپ پر شدید دباؤ بھی ڈالا ہے۔
اخبار کے مطابق ایڈلسن کے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ اپنی دولت اور کیسینو سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسرائیل کے حق میں امریکی ارکان کانگریس کو رشوت دینے پر صرف کرتے ہیں۔