ایران، ترکی اور روس کے مابین تعاون پرتاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i306889-ایران_ترکی_اور_روس_کے_مابین_تعاون_پرتاکید
اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس نے خطے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران، ترکی اور روس کے مابین تعاون پرتاکید

اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس نے خطے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہےانہوں نے تینوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس شعبے میں ہمارے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا تینوں ممالک اپنی ملکی کرنسی کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے میں استعمال کرنے کے لئے جائزہ لے رہے ہیںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے رحجان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا تینوں ممالک شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔