ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں امریکہ سے روس کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i307183-ایٹمی_ہتھیاروں_کے_بارے_میں_امریکہ_سے_روس_کا_مطالبہ
روس کی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول اور پھیلاؤ پر پابندی کے ادارے کے سربراہ میخائیل اولیانوف نے یورپی ملکوں سے امریکی ایٹمی ہتھیار ہٹائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں امریکہ سے روس کا مطالبہ

روس کی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول اور پھیلاؤ پر پابندی کے ادارے کے سربراہ میخائیل اولیانوف نے یورپی ملکوں سے امریکی ایٹمی ہتھیار ہٹائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول اور پھیلاؤ پر پابندی کے ادارے کے سربراہ میخائیل اولیانوف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد ماسکو نے اپنے تمام ایٹمی ہتھیار، روس منتقل کر دیئے، کہا کہ واشنگٹن کو بھی چاہئے تھا کہ وہ کافی پہلے ہی اپنے تباہ کن ایٹمی ہتھیار، امریکہ منتقل کردیتا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف یورپی ملکوں میں اپنے ایٹمی ہتھیار باقی رکھے بلکہ انھیں وہ اپ گریڈ بھی کر رہا ہے اور اس کا یہ اقدام خاص طور سے علاقے میں کشیدگی کا باعث بنے گا۔
اولیا نوف نے کہا کہ نیٹو کے رکن ملکوں میں امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کا وجود جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی شق کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی سمیت مختلف یورپی ملکوں میں امریکہ کے تقریبا دو سو ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔