ٹرمپ کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت پر اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر جوابی کارروائی میں میزائل مارے جانے کی مذمت کی ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر میزائل داغے جانے کی مذمت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف سیکورٹی خطرات کا مقابلہ کئے جانے میں امریکہ ریاض کے ساتھ ہے۔
یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے ایک ہزار دن پورے ہونے اور یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کے جواب میں ریاض میں حکومتی مرکز یمامہ محل پر برکان ایچ دو میزائل فائر کیا۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام اہم اور حساس علاقے اور مراکز، یمنی فوج کے میزائل حملوں کی زد میں ہیں۔