یمن کے بحران کومذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i307521-یمن_کے_بحران_کومذاکرات_کے_ذریعہ_حل_کرنے_پر_تاکید
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن کے بحران کومذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مشرق وسطی اور یمن کے موضوع پر سعودی بادشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔ اس گفتگو میں سعودی عرب کے بادشاہ نے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے مجرمانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے اور وہ مسلسل اس غریب عرب ملک کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا  ہے جس کے نتیجے میں تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ اس نے یمن کا ہر طرح سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی بنا پر اس میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہے اور لوگ ہیضہ سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔