قاہرہ کے مضافات میں کلیسا پر فائرنگ، 19 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i308437-قاہرہ_کے_مضافات_میں_کلیسا_پر_فائرنگ_19_ہلاک_و_زخمی
مصرکی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوبی قاہرہ کے ایک کلیسیا پر ہونے والے حملےمیں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  •  قاہرہ کے مضافات میں کلیسا پر فائرنگ، 19 ہلاک و زخمی

مصرکی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوبی قاہرہ کے ایک کلیسیا پر ہونے والے حملےمیں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کےمطابق جمعے کے روز جنوبی قاہرہ کے علاقے حلوان میں واقع مارمینا نامی چرچ  پرحملہ اور فائرنگ کی گئی ہے جس میں نو افراد ہلاک اور  دس دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں

۔مصری پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں مارا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔حملے کے بعد حلوان کے علاقے میں سیکورٹی فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور مصری سیکورٹی فورس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔