اقوام متحدہ کی رپورٹ پر سعودی اتحاد کی برہمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i308453-اقوام_متحدہ_کی_رپورٹ_پر_سعودی_اتحاد_کی_برہمی
سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی رپورٹ پر سعودی اتحاد کی برہمی

سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یمن میں انسان دوستانہ امور سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر جمی میک گولڈریک نے یمن کے عام شہریوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے سلسلے میں یمن کی تحریک انصاراللہ کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ جمی میک گولڈریک کی رپورٹ سیاسی اور رائےعامہ کو گمراہ کرنے والی ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں انساندوستانہ امور سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر میک گولڈریک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملے میں اڑسٹھ یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
انہوں نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ منگل کو سعودی اتحاد کے پہلے حملے میں تعز کے ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں چوّن عام شہری شہید ہوئے جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے ہوائی حملے میں جو الحدیدہ میں کیا گیا ایک ہی گھر کے چودہ افراد شہید ہوگئے تھے۔
گذشتہ تقریبا تین برس سے یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔