ایران کے حالیہ واقعات میں غیرملکی مداخلت کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i308881-ایران_کے_حالیہ_واقعات_میں_غیرملکی_مداخلت_کی_مذمت
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دیگر ممالک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  •  ایران کے حالیہ واقعات میں غیرملکی مداخلت کی مذمت

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دیگر ممالک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دیگر ممالک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ ایران میں جزوی احتجاج داخلی مسئلہ ہے اوراس مسئلہ میں امریکہ اور دیگر ممالک کی مداخلت ، بلوائیوں اور تخریبکاروں کی حمایت اور انھیں تخریب کاری پر اکسانا قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی اور دیگر اقتصادی مسائل کے بارے میں عوامی مظاہروں کوامریکا اور مغربی ذرائع ابلاغ نے بدامنی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔