صومالیہ اور ایتھوپیا کے مہاجرین کی کشتی کو حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i311943-صومالیہ_اور_ایتھوپیا_کے_مہاجرین_کی_کشتی_کو_حادثہ
یمن کی سمندری حدود میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے تیس افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۰۸ Asia/Tehran
  • صومالیہ اور ایتھوپیا کے مہاجرین کی کشتی کو حادثہ

یمن کی سمندری حدود میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے تیس افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ حادثہ 23جنوری کو اس وقت پیش آیا جب مہاجرین سے بھری ایک کشتی میں یہ افواہ پھیلی کہ کسی نے حملہ کر دیا ہے، جس کے باعث افراتفری مچ گئی اور کشتی اپنا توازن کھوتے ہوئے بیچ سمندر میں اُلٹ گئی۔

کشتی میں 152 افراد سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صومالیہ اور ایتھوپیا سے بتایا جارہاہے۔