امریکہ پر جوابی ایٹمی حملہ کریں گے، روسی صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i316751-امریکہ_پر_جوابی_ایٹمی_حملہ_کریں_گے_روسی_صدر
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے خلاف ایٹمی حملے کے بارے میں چند روز قبل دیئے جانے والے بیان کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو صرف حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ پر جوابی ایٹمی حملہ کریں گے، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے خلاف ایٹمی حملے کے بارے میں چند روز قبل دیئے جانے والے بیان کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو صرف حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ روس کی ایٹمی اسٹریٹیجی، جوابی حملوں پر استوار ہے اور میزائل حملوں کے جواب میں ماسکو ایٹمی ہتھیار چلانے کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایٹمی ہتھیار صرف جوابی حملے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روس نے امریکہ کی طرح کسی بھی ملک کے خلاف آج تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے۔