ایران کا دوٹوک پیغام: پہلے ہماری شرائط مانو، پھر ہوں گے مذاکرات!
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457348-ایران_کا_دوٹوک_پیغام_پہلے_ہماری_شرائط_مانو_پھر_ہوں_گے_مذاکرات!
ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور بات چیت شروع کرنے سے پہلے واشنگٹن کو تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
(last modified 2026-10-08T07:26:15+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  •  ایران کا دوٹوک پیغام: پہلے ہماری شرائط مانو، پھر ہوں گے مذاکرات!

ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور بات چیت شروع کرنے سے پہلے واشنگٹن کو تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مغربی میڈیا نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا تہران کی اہم شرط اور ریڈ لائن ہے، جس پر ایران کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس مطالبے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایران سے یورینیم افزودگی کی سطح میں نمایاں کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق، امریکی حکام اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرنے میں آزاد ہیں، تاہم واشنگٹن کا مؤقف ایران کی ضروریات اور مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ایران کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کے لیے امریکا کو پہلے تہران کی شرائط، بالخصوص پرامن جوہری پروگرام کے تحت یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel