Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کا امریکہ کو انتباہ

یورپی یونین کے تجارتی کمیشن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر ٹیکس کی چھوٹ میں یورپ کو مدنظر نہیں رکھا تو امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا۔

فرانس پریس کے مطابق یورپی یونین کے تجارتی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور المونیئم پر ٹیکس لگائے جانے کے حکم نامے پر دستخط کئے جانے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیکس کی چھوٹ میں یورپ کو مدنظر رکھا جائے گا بصورت دیگر یورپی یونین بھی جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگائے گی۔انھوں نے برسلز میں ایک بیان میں کہا کہ اس بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مزید وضاحت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں یورپی یونین بدستور مذاکرات کو اہمیت دیتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو دو دستاویزات پر دستخط کئے ہیں جن میں اسٹیل پر پچّیس فیصد اور المونیئم پر دس فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین نے جوابی اقدام کے لئے امریکہ کو نوے روز کی مہلت دی ہے۔

ٹیگس