شام پر امریکی حملہ ناقابل قبول، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i318422-شام_پر_امریکی_حملہ_ناقابل_قبول_روس
روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکہ کو شام پر حملے کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کا حملہ ناقابل قبول ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۱ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملہ ناقابل قبول، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکہ کو شام پر حملے کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کا حملہ ناقابل قبول ہے ۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکہ دہشت گردوں کی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بہانے کی تلاش میں ہے لیکن روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ شام پر حملے کے نتائج سنگین ہوں گے۔