امریکی اقدام پر چین کا سخت رد عمل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i318660-امریکی_اقدام_پر_چین_کا_سخت_رد_عمل
امریکا کے صدر دونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے مسودے پر دستخط کر دئیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی اقدام پر چین کا سخت رد عمل

امریکا کے صدر دونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے مسودے پر دستخط کر دئیے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 50 ارب  ڈالر محصولات لگانے کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی اقدام کا مقصد چین کے غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو تبدیل کرانا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین کے خلاف امریکی ٹیکس کے فیصلے کا جواب دیں گے۔