برطانیہ میں دہشت گردی کے پیش نظر تمام اسکول بند
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i319366-برطانیہ_میں_دہشت_گردی_کے_پیش_نظر_تمام_اسکول_بند
برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں دہشت گردی کے پیش نظر تمام اسکول بند

برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا سکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے دھمکیوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔