پاکستان میں پشاور اسکول سانحے پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی تعزیت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں رونما ہونے والے پشاور اسکول سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات 15 اکتوبر 2026 کی شام ایک پیغام میں پاکستان کے شہر پشاور میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں دسیوں طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر لواحقین کوتعزیت پیش کی ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک پاکستان کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خداوند عالم سے اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی اور سلامتی کی دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کی صبح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے ایک خاتون ٹیچر اور 34 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel