پاکستان میں ایرانی سفیر کا پشاور اسکول حادثے پر اظہارِ افسوس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457708-پاکستان_میں_ایرانی_سفیر_کا_پشاور_اسکول_حادثے_پر_اظہارِ_افسوس
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پشاور میں اسکول کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2026-10-15T13:33:57+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایرانی سفیر کا پشاور اسکول حادثے پر اظہارِ افسوس

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پشاور میں اسکول کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی سفیر نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے سانحے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر حکومتِ پاکستان اور عوام کو دلی تعزیت پیش کی ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے دیر کالونی میں آج صبح ایک 3 منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے ایک خاتون ٹیچر اور 34 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel