ٹرمپ کی لفاظیوں کا ماسکو کی جانب سے جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i321024-ٹرمپ_کی_لفاظیوں_کا_ماسکو_کی_جانب_سے_جواب
روس نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور لفاظیوں کے جواب میں کہا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے میزائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی لفاظیوں کا ماسکو کی جانب سے جواب

روس نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور لفاظیوں کے جواب میں کہا ہے کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے میزائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ٹرمپ کے تازہ ترین ٹوئیٹ کے جواب میں کہا ہے کہ تمہارے اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائل دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے چاہئیں نہ کہ شام کی قانونی حکومت کے خلاف، کہ جو برسوں سے اپنی سرزمین پر عالمی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے-

ٹرمپ نے بدھ کو اپنے تازہ ٹوئیٹ میں لکھا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمارے میزائل مار گرائے گا، روس تم تیار رہو ہمارے گائیڈڈ اور اسمارٹ میزائل پہنچ رہے ہیں-

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ جو میزائل بھیج رہے ہیں وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق سبھی ثبوت و شواہد کو مٹاد یں گے- اس سے پہلے ماسکو نے کہا تھا کہ وہ امریکا کے سبھی میزائلوں کو تباہ کر دے گا-