الجزائر میں مراکش کے سفیر وزارت خارجہ میں طلب
الجزائر نے مراکش کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران اور الجزائر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر نے مراکش کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران اور الجزائر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مراکش کے وزیر خارجہ کے اس بیان کو رد کرتے ہیں جن میں ایران اور الجزائر پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
مراکش میں ایرانی سفارتخانہ نے بھی مراکش کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی ہے اور مراکش کے الزامات مردود اور بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ مراکش نے پولیساریہ تنظیم کی حمایت کا الزام عائد کرکے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے ہیں ۔