اقوام متحدہ: امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i327368-اقوام_متحدہ_امریکا_کی_اسرائیل_کے_حق_میں_قرارداد_مسترد
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد مسترد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد کو مسترد کردیاہے۔ امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جب کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔

علاوہ ازیں کویت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔