Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی برہمی

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

فرانسیسی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اوپیک کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ اوپیک کو چاہئے کہ اب سے قیمتوں میں کمی کا کوئی اقدام کرے۔

ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں پر ایسی حالت میں غصے اور برہمی کا اظہار کیا ہے کہ ماہرین نے ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو پر پہنچانے کی واشنگٹن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے باوجود آئندہ مہینوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے ایک مالی ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات میں امریکی رخنہ اندازی کی بدولت تیل کی قیمت نوّے ڈالر بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

ٹیگس