ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، سترہ ملین طلباء نے کلاسز سنبھال لیں
Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
آج تیئیس ستمبر کو پورے ایران میں تقریباً سترہ ملین طلباء نے بھرپور جذبے اور عزم کےساتھ نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اس جارح اور غاصب حکومت کے وحشیانہ حملوں میں چونتیس طلباء اور سات اساتذہ شہید ہوئے۔
آج نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی بنچوں اور کلاس روم میں ان کی جگہیں یقیناً خالی ہیں۔
وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اور تعلیمی سال چودہ سو چار اور چودہ سوپانچ میں، ملک بھر میں ایک لاکھ سات ہزار ایک سو اکہتر اسکولوں میں تقریبا ایک کروڑ سات لاکھ سے زائد طلباء اور دس لاکھ اساتذہ درس و تدریس میں مشغول ہیں-