"آئی فلم کا پہلا پچنگ ایوینٹ" کا باضابطہ آغاز، تخلیقی فلم سازوں کے کو دعوت
آئی فلم نیٹ ورک نے فلم سازی کے باصلاحیت افراد کو متعارف کرانے اور مختصر دورانیے کی فلموں کے فروغ کے مقصد سے "آئی فلم کا پہلا پچنگ ایوینٹ" کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایوینٹ ’’فلم سازی کے ہر فن کے امتحان کے لئے یکساں موقع‘‘ کے نعرے کے ساتھ 23 ستمبر، 2025 سے باضابطہ طور پر شروع ہو گيا ہے۔
سحرنیوز/ایران: مذکورہ نیٹ ورک کے دفتر رابطہ عامہ کے مطابق، خواہش مند افراد دو ماہ کے اندر اپنے فلمی منصوبے اس نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں چھ مندرجہ ذیل مراحل شامل ہیں:
ابتدائی رجسٹریشن اور آئیڈیاز کی جمع آوری
امیدواروں کے سابقہ کام کی جانچ
پچنگ کی تربیتی ورک شاپس
سرمایہ کاروں اور میڈیا مینیجروں کے سامنے پچنگ سیشن
منتخب منصوبوں کی مالی معاونت اور پروڈکشن
اختتامی جشن اور انعامات کی تقسیم
اس پروگرام کے تحت منتخب فلم سازوں کو ماہر اساتذہ سے خصوصی تربیت، سرمایہ کاروں کے سامنے براہِ راست اپنے منصوبے پیش کرنے کا موقع، پروڈکشن کے لیے مالی معاونت اور تیار شدہ فلموں کی نشریات آئی فلم نیٹ ورک پر فراہم کی جائیں گی۔
شرکت کی بنیادی شرائط میں کم از کم ایک پانچ منٹ یا اس سے زائد دورانیے کی فلم کا تجربہ، کم از کم ۱۸ برس عمر اور ہدایت کار یا پروڈیوسر کی تمام ورک شاپس اور پچنگ سیشنز میں لازمی شرکت شامل ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق:
رجسٹریشن اور منصوبوں کی وصولی: 23 ستمبر سے 21 نومبر 2025 تک
ابتدائی جانچ اور نتائج کا اعلان: 6 دسمبر 2025
آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اور شرکا سے حتمی منصوبوں کی وصولی: 7 دسمبر 2025 سے 6 مارچ 2026 تک
حتمی منصوبوں کی جانچ اور انتخاب: 3 اپریل 2026 سے 20 اپریل 2026 تک
پچنگ سیشنز میں منتخب منصوبوں کی پروڈکشن (تخلیق) کا آغاز: 22 مئی سے 22 اگست 2026 تک
’تیار شدہ پروجیکٹوں کی جانچ اور منتخب فلم سازوں کے ناموں کا اعلان
جشن تقسیم انعامات: ستمبر 2026 (عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر)
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی تجاویز مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر ارسال کر سکتے ہیں۔
ifilmpitching.com