Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کا انتقال

سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ 81 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے

 سحرنیوز/عالم اسلام: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نماز جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ مکرمہ، مسجد نبوی اور ملک بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مرحوم 1999 میں مفتی اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر گراں قدر خدمات انجام دیں-

ٹیگس