صیہونی پارلیمنٹ میں یہودی ریاست قرار دینے کامتنازع بِل منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i331670-صیہونی_پارلیمنٹ_میں_یہودی_ریاست_قرار_دینے_کامتنازع_بِل_منظور
اسرائیلی پارلیمان نے ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قرار دینے کامتنازعہ بِل منظور کرلیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی پارلیمنٹ میں یہودی ریاست قرار دینے کامتنازع بِل منظور

اسرائیلی پارلیمان نے ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قرار دینے کامتنازعہ بِل منظور کرلیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق قدس کی غاصب پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ متنازع بل میں ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قراردیا گیا ہے۔ بل کے مطابق یہودی بستیوں کی آبادکاری قومی مفاد میں ہے جبکہ قدس اس کا دارالحکومت ہوگا۔

بل کی حمایت میں 62 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیے جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالےگئے۔ بل کے خلاف پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور پرچیاں پھاڑی گئیں جبکہ متنازع بل کی منظوری پر جگہ جگہ احتجاج بھی کیا جارہاہے۔

اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نےاس بل پرتنقید کی ہے۔

اسرائیل کی نوے لاکھ آبادی میں سے صرف بیس فیصد آبادی اسرائیلیوں کی ہے۔