سیاہ فام بچے کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ سلوک
ایک دس سالہ سیاہ فام بچے کے ساتھ امریکی پولیس کے وحشیانہ سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی پولیس کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی پولیس ایک دس سالہ سیاہ فام، بچے کو زمین پر گرا کر ایسی حالت میں کہ وہ بچہ رو رہا ہے، پیٹھ پر اس کے ہاتھ باندھے جا رہے ہیں۔یہ واقعہ ریاست جارجیا میں پیش آیا ہے جس کے بعد انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے بھی امریکی پولیس کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو نسل پرستی کا مظہر قرار دیا ہے۔اس بچے کے ساتھ امریکی پولیس نے ایسی حالت میں ایسا ناروا سلوک اختیار کیا ہے کہ اس سے قبل امریکی پولیس نے اس بچے کے باپ کو گرفتار کر لیا اور امریکی پولیس کے مطابق اس گرفتاری پر اس بچے نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں پر فائرنگ اور ان کے قتل کے خلاف بارہا مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا ہے۔