ٹرمپ کا ایک اور جنسی اسکینڈل
Jul ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کے ایک سابق وکیل نے ایک ایسی صوتی فائل پیش کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ ایک پورن اداکارہ کو پیسے دے کر اسے اپنے جسمانی تعلقات کی خبر منظرعام پر نہ لانے کو کہہ رہے ہیں
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ایک سابق وکیل مائیکل کوہن کے اس اقدام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے لئے صورت حال اور زیادہ دشوار ہو گئی ہے۔اس سے قبل اس صوتی فائل کو سی این این نے نشر کیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے مائیکل کوہن کے ذریعے اس پورن اداکارہ کو خاموش کرانے کی کوشش کی تھی۔ٹرمپ کا یہ جنسی اسکینڈل دو ہزار سولہ اور امریکہ کے صدارتی انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل کا ہے۔اس سے قبل بھی ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ ٹرمپ نے اس پورن اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیئے تھے۔